ناروے:دنیا کی پہلی تیرتی ہوئی سرنگ بنانے کا منصوبہ

ناروے میں دنیا کی پہلی تیرتی ہوئی سرنگ کے بنانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ، اس کی تعمیر سے 21 گھنٹوں کا سفر کم ہوکر10گھنٹے رہ جائے گا۔ناروے پبلک روڈز ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس منصوبے کے تحت دنیا کی پہلی زیر آب تیرتی ہوئی سرنگ بنائی جائے گی جس سے 21 گھنٹوں کا سفر کم ہوکر صرف 10گھنٹوں کا رہ جائے گا۔ 100 فٹ کی گہرائی میں بننے والی یہ سرنگ 1ہزار میٹر چوڑی ہوگی جبکہ اس کا تخمینہ 40بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اگر اس منصوبے کی منظوری دیدی جاتی ہے تو یہ 2050 تک تیار ہوجائے گا۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers