نیہا ککڑ کی ’’ٹک ٹاک ‘‘ ویڈیو

سوشل میڈیا کی معروف ترین ایپلی کیشن ’’ٹک ٹاک‘‘ کے سحرنے سبھی کو جکڑ رکھا ہے، ڈب سمیش طرز کی اس ایپ کے ذریعے کسی بھی گانے، فلمی سین یا کسی پروگرام کی نقالی کی جاتی ہے۔ عام صارف ہی نہیں بلکہ شو بز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ٹک ٹاک سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں، بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے تو پاکستان کے مشہور ٹی وی پروگرام پر ویڈیو بنا ڈالی، جس کی میزبانی معروف اداکار فہد مصطفیٰ کرتے ہیں۔
نیہا ککڑکی جانب سے اپ لوڈ کی جانے والی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں پروگرام کے فارمیٹ کو نشانے پر رکھتے ہوئے فہد مصطفیٰ کے انداز اور زفرا نامی کنٹیسٹنٹ کی بھرپور نقالی کی گئی ہے، میزبان کی جانب سے گانا سنانے کی فرمائش پر نیہا ککڑ شرماتے لجاتے ہوئے لوٹ پوٹ ہو جاتی ہیں۔ نقالی اپنی جگہ لیکن یہ ویڈیو فہد مصطفیٰ کی سرحد پار مقبولیت کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے

Comment here

Subscribers
Followers