بین الاقوامی

افغانستان: صوبہ فرح میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 7 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں ایک چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے،، دوسری جانب صوبہ ہلمند دو فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت اکیس عام شہری مارے گئے ،،
طالبان جنگجوؤں نے رات گئے فرح قندھار ہائی وے پر قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا،،طالبان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی لے گئے،،طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،، دوسری جانب ہلمند سے افغان سینیٹ کے رکن محمد ہاشم الکوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں جمعہ کو ہوئے دو فضائی حملوں میں اکیس عام شہری مارے گئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں،جبکہ آٹھ شہری زخمی بھی ہوئے،،.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share