بین الاقوامی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ، 5 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم کا ایک اور باب، ضلع کلگام میں فائرنگ کرکے پانچ کشمیری نوجوانو ں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ وادی میں ظلم کا تازہ واقعہ ضلع کلگام میں کیلم کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردہا۔ آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی مکمل تباہ کردیا گیا۔ آپریشن میں فوج کے علاوہ راشٹریہ رائفلز اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے بھی حصہ لیا ۔آپریشن سے پہلے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس بھی معطل کردی گئی تھی۔ بھارتی فوج نے واقعہ پر احتجاج کرنے والے سیکڑوں مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گنز سے فائرنگ کی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers