بین الاقوامیقومی

سعودی ولی عہد کا دورہ ، حکومت بھاری سرمایہ کاری کیلئے پرامید

سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لیے پرامید ،،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ وزیراعظم عمران خان نے پاک سعودی تعلقات میں سردمہری ختم کرائی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں سعودی عرب ،آئل ریفائنری ، آر این جی پلانٹ ، خوراک و زراعت اور دوسروں شعبوں میں سرمایہ کرنا چاہتا ہے ۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق دفترخارجہ میں وفاقی وزراء نے مشترکا نیوزبریفنگ دی ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود نے بتایاکہ سابقہ دور میں سعودی عرب سے تعلقات میں آنے والی سرد مہری کو وزیراعظم نے ختم کرادیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے برسوں بعد پاکستانی پرچم وہاں لہرایا ، پاکستان کیلئے سعودی عرب کی اربوں ڈالرز کی امداد فراخ دلانہ تھی ۔ اب سعودی ولی عہد کے دورے میں تعاون کے مزید 8 ایم او یوز طے پائیں گے طے پائیں گے ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers