قومی

چالیس لوگ چوروں کی لائن میں لگے ہوئے ہیں، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبر ہیں اور جس دن چاہیں گے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں جائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی حق نہیں کہ ان کو شرکت سے روکیں ۔
تھل ایکسپریس کے ذریعے لیہ سے مظفرگڑھ ریلوے اسٹیشن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا کہ 40 لوگ چوروں کی لائن میں لگے ہوئے ہیں جن کے 30 جون تک فیصلے ہونے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شکنجے میں آنا ہے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ 20 سال پہلے بھی ایسی ہی تھی اقتدار میں آتے ہیں تو فٹ ہو جاتے ہیں اور اقتدار سے اترتے ہیں تو ان فٹ ہو جاتے ہیں، پتھری ہر تیسرے آدمی کو ہے لال حویلی میں ان کی پتھری ٹھیک ہوجائے گی۔ اپوزیشن پہلے ہی بھی اسمبلی کو نہیں چلنے دے رہی ضرورت پڑی تو وہ کال دیں گے کہ سارے ملک میں شہباز شریف کے پتلے جلائے جائیں ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers