بین الاقوامی

ایران: پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملہ،27اہلکار جاں بحق

ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملے کے نتیجے میں ستائیس اہلکار جاں بحق اوردس سےزائد زخمی ہوگئےہیں.
ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خود کش بمبار نے زاہدان سے خیش جانے والی بس کو نشانہ بنایا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں کرکےہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ایرانی دفترخارجہ کےترجمان کاکہناہےسکیورٹی فورسزاس حملےکابھرپورجواب دیں گی۔ ایران کے اس علاقے میں کئی شدت پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ایران کی ایک خبر رساں ایجنسی کےمطابق واقعے کی ذمہ داری شدت پسندگروپ جیش العدل نےقبول کرلی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers