بزنسقومی

مختلف اداروں کی نجکاری سے متعلق 31 مارچ تک رپورٹ طلب

وزیرخزانہ، اسد عمر نے وزارت تجارت سے مختلف اداروں کی نجکاری سے متعلق 31 مارچ تک رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آبا دمیں کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیکریٹری نجکاری نے کمیٹی کو سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق بتایا کہ پی آئی اے سمیت پندرہ اداروں کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ وزیر خزانہ نے وزارت تجارت کواسٹیٹ لائف سمیت وزارت پیٹرولیم وگیس سیکٹر کے ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers