قومیٹیکنالوجی

راولپنڈی میں الیکٹروفزیالوجی کانفرنس کا انعقاد ،صدر مملکت کی شرکت

راولپنڈی میں 16 ویں بین الاقوامی الیکٹروفزیالوجی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔صدر مملکت کہتے ہیں دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ..
آئی ایس پی آر کے مطابق اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی میں 16 ویں بین الاقوامی الیکٹروفزیالوجی کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس میں برطانیہ ،امریکہ ،ترکی ،سعودی عرب اور دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں ۔۔مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دل کی بیماری خطے میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔۔انہوں نے دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے اے ایف آئی سی کے کردار کی تعریف کی۔

Comment here

Subscribers
Followers