قومی

گوجرانوالہ ،پتنگ بازی ، فائرنگ روکنے پر مامور پولیس اہلکار خود پیچ لڑاتے رہے

گوجرانوالہ میں پولیس بسنت کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی پولیس والے خود پتنگ بازی کرتے رہے ..
گوجرانوالہ پولیس کے بسنت منانے والوں کے خلاف کارروائی صرف دعوے ہی ثابت ہوئے ۔ بسنت اور پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے تعینات کیے گئے پولیس اہلکار خود سی ٹی ڈی تھانے کی چھت پر پتنگوں کے پیچ لڑاتے رہے۔شہر بھر میں منچلے پتنگ بازی کے ساتھ فائرنگ کرتے رہے ۔پتنگ بازی اور فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کے شہر بھر سے درجنوں پتنگ باز گرفتار کرلیے ہیں اور فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share