بین الاقوامی

داعش کے جنگجو واپس لو ورنہ ان کو رہا کردیں گے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کو دھمکی دی ہے کہ شام سے پکڑے گئے داعش کے جنگجوؤں کو فوری واپس لے کر ان کا ٹرائل شروع کیاجائے،،،ورنہ امریکہ ان کو رہا کرنے پر مجبور ہوجائے گا۔
امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اتحادی یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام سے پکڑے گئے آٹھ سو داعش کے جنگجوؤں کو واپس لے کر ان پر مقدمات چلائیں ، امریکی صدر کا کہنا تھا اگر ایسا نہ ہوا تو امریکہ انہیں رہا کرنے پر مجبور ہوجائے گا جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگجو رہا ہونے پر یورپ کا رخ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ شام میں داعش کو شکست دینے کے بعد اپنی فوج کا مکمل انخلا کرلے گا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share