قومی

ملکی فضائیں ایک بارپھربادلوں کی لپیٹ میں

ملکی فضاؤں کو ایک بار پھر بادلوں نے لپیٹ میں لےلیا ہے۔۔ کل پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ابرکرم جم کے برسے گا۔۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں۔۔ بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے۔۔ شمالی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں۔۔ کل لاہور سمیت شمالی پنجاب، اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں خوب بارش ہوگی۔۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔۔ تاہم کوئٹہ، قلات، مکران، ملاکنڈ،ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers