بین الاقوامیقومی

پلوامہ حملہ ، پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے پلوامہ حملے کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا ہے ،،
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پلوامہ حملے کے فوری بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ،،تحقیقات کے بغیرالزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے جو ماضی میں بھی ہمیشہ ناکام رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عادل ڈار کے دوہزار سترہ سے زیرحراست ہونے کے سوال پر بھارت جواب دے جبکہ جیش محمد دوہزار دو سے کالعدم تنظیم ہے۔حکومت پاکستان اس حوالے سے عالمی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اگر ویڈیو بیان بھارتی دعوے کی تصدیق کرتا ہے تو پھر بھارت کو کلبھوشن یادیو کے بیان کو بھی تسلیم کرنا ہو گا ،، بھارت کو چاہیئے کہ وہ مذاکرات کی راہ اختیار کرے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers