قومی

پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہری سندھ کے کوٹے کا استحصال کیا ، فیصل سبزواری

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماں فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہری سندھ کے کوٹے کا بھی استحصال کیا ہے.سندھ حکومت نے جعلی ڈومیسائل بنانے کیلئے اپنی مرضی کے افسر لگائے. شہری سندھ کے ساتھ بلا امتیاز ذیادتی جاری ہے.
ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا عدالتی نظام بھی شہری سندھ کے استحصال کو نوٹس نہیں لیتا،سندھ میں آئین کے آرٹیکل 27پر عمل نہیں ہورہا.نظر انداز کرنے کے باوجود کراچی شہر وفاق میں سب سے زیادہ خزانہ جمع کراتا ہے،کراچی شہر کو اس کی کمائی کادس فیصد بھی سندھ حکومت دینے کو تیار نہیں، اگر ہمیں خودمختار بلدیاتی نظام نہیں دیا گیا تو صوبہ کا مطالبہ آئیگا،.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers