قومی

اشتہارات غیرقانونی ٹھیکہ کیس، سماعت بغیر کارروائی11 مارچ تک ملتوی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کا غیرقانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے گیارہ مارچ تک ملتوی کردی گئی،، یوسف رضا گیلانی نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مدعو نہ کرنے کا شکوہ بھی کر ڈالا۔۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اشتہارات کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت جج ارشد ملک کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج محمد بشیر نے کی،، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے،، عدالت نےکیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے گیارہ مارچ تک ملتوی کر دی،، احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہو ں گے،،انہوں نے حکومت سے اپوزیشن رہنماؤں کو مدعو نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، حکومت کو سعودی ولی عہد کی آمد پر اپوزیشن کو بھی دعوت دینی چاہئیے تھی۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers