بین الاقوامی

جان بولٹن کا ٹویٹ ، بھارتی جعلسازی بے نقاب

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کے ٹویٹ نے بھارتی جعلسازی کا بھانڈا پھوڑ دیا،، پلوامہ حملے پر امریکا بھارت مشیران قومی سلامتی کی گفتگو کی بھارتی من گھڑت خبروں کی تردید ہو گئی ..
امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کی پلوامہ حملے پر بھارتی ہم منصب سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔ جسے بھارت کی جانب سے من گھڑت تفصیلات کیساتھ پیش کیا گیا تھا ۔ بھارت نے جان بولٹن کے بیان کوامریکا بھارت مشترکا کارروائی کا عزم بنا کر پیش کیا ۔ بھارتی جعل سازی کا بھانڈا جان بولٹن کے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات سے متعلق ٹویٹر پیغام نےپھوڑ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی مشیر سلامتی سے واقعہ کی مذمت کی اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا موقف پیش کیا ۔ انہوں نے کہا بھارتی ہم منصب سے ہونے والی بات میں انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers