قومی

حافظ آباد،ڈاکٹرکی گرفتاری پرضلع کے تمام ہسپتالوں میں کام بند

حافظ آباد میں ڈاکٹر کی گرفتاری کے خلاف ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے کام بند کردیا، ڈاکٹروں نے زیرحراست ڈاکٹر کی رہائی تک ہڑتال ختم کرنے سے انکارکردیا۔
پوسٹ آفس روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال میں گزشتہ شب مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 6 سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا جس پر پولیس نے ورثاء کے احتجاج پر ڈاکٹر سلطان اور ڈسپنسر کو حراست میں لے لیا تھا۔ ڈاکٹر سلطان کی گرفتاری کے خلاف پی ایم اے نے ہڑتال کی کال دے دی اور آج ضلع بھر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مکمل طور پر ہڑتال رہی، پی ایم اے نے ڈاکٹرکی رہائی تک ہڑتال جاری رکھنے کااعلان کیا ہے.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share