قومیکھیل

پاک بھارت سیاسی کشیدگی کےاثرات پی ایس ایل پربھی مرتب

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے اثرات پاکستان سپر لیگ تک بھی پہنچ گئے ہیں۔۔ بھارتی تاجر مکیش امبانی کی کمپنی نے پی ایس ایل کی کوریج سے انکار کردیا۔۔
پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے چوتھے دن پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس وقت دھچکہ لگا۔۔ جب پی ایس ایل کی کوریج کرنے والی بھارتی کمپنی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔۔ آئی ایم جی نے تصدیق کی ہے کہ وہ سیاسی کشیدگی کے باعث ٹورنامنٹ کی کوریج سے دستبردار ہوگئی ہے۔۔ پی سی بی نے ہنگامی صورتحال میں اوپن ٹینڈر کے ذریعے ایک اور کمپنی کو پی ایس ایل کا ٹھیکہ دے دیا ہے۔۔ یہ کمپنی بدھ سے ٹورنامنٹ کی کوریج کرے گی۔۔ پی ایس ایل میچز براہ راست نشر کرنے کیلئے بھارت میں ڈی اسپورٹس نے حقوق حاصل کیے تھے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers