قومی

اسلام آباد: ریجنل ہائیڈرو گرافک کمیشن کا8واں اجلاس

اسلام آباد میں پاک بحریہ کے زیرانتظام ریجنل ہائیڈرو گرافک کمیشن کا آٹھ واں سہ روزہ اجلاس جاری ہے، ،پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں ہائیڈرو گرافک کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔۔
ریجنل ہائیڈرو گرافک کمیشن کے اجلاس میں انٹرنیشنل ہائیڈرو گرافک آرگنائزیشن کے ڈائریکٹراور حکام سمیت مختلف ممالک کے وفود شریک ہیں،، پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کا ہائیڈروگرافک ڈیپارٹمنٹ عصرِ حاضر کی ضروریات پوری کرنے کے لئے جدت کے سفر پرگامزن ہے، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ہائیڈرو گرافک آرگنائزیشن نے بھی پاک بحریہ کے ہائیڈروگرافک ڈیپارٹمنٹ کی علاقائی اور عالمی خدمات کو سراہا ،، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ناٹیکل چارٹنگ، استعداد کار میں اضافے اور علاقائی ہائیڈرو گرافک تعاون سے متعلقہ اُمور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share