بین الاقوامی

بریگزٹ پالیسی،یہودمخالف جذبات، لیبرپارٹی کے7ارکان منحرف

برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کےسات ارکان نے بریگزٹ اوریہودی مخالف جذبات کی وجہ سے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا،، منحرف ارکان میں ایون میں آزاد حیثیت سے بیٹھیں گے۔۔
لیبرپارٹی کے منحرف ارکان نے الزام عائدکیاہےکہ لیبر پارٹی برطانوی قومی سلامتی کو کمزور کرنے کی پالیسیوں پر چل رہی ہے،، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماجیریمی کوربن بریگزٹ کے چیلنج سے نمٹنے میں ناکام رہے،،اورکمزوراپوزیشن کاکرداراداکیا،، اپوزیشن رہنما پر پارٹی میں یہودمخالف جذبات سےنمٹنےمیں ناکامی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے،، منحرف ممبران نےایوان میں آزاد ارکان کی حیثیت سے بیٹھنے کا اعلان کیاہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers