قومی

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے طلب کئے جانے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے طلب کئے جانے کا امکان ہے،،جس میں پلوامہ حملہ،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس اور سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان بارے امور زیرغورآئیں گے۔۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں خزانہ ، دفاع، خارجہ کے وفاقی وزراء اور وزیر مملکت داخلہ شرکت کریں گے،،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سمیت سروسز چیفس،حساس اداروں کے سربراہ اور دیگر سکیورٹی حکام بھی شریک ہونگے،، ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے حکام کلبھوشن یادیو کیس پر اجلاس کو بریفنگ دینگے،، بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا ہونیوالی صورتحال اور ملک کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا،،اجلاس میں افغان امن عمل اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو کی جائے گی۔۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share