قومی

ملک کے مختلف حصوں میں دھند کا راج

لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش نے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، وہیں کئی شہروں میں رات گئے شدید دھند کا راج بھی رہا، حد نگاہ کم ہونے کے باعث ملتان تا خانیوال موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ..
ملک کے مختلف حصوں میں رات گئے ہونے والی بارشوں سے موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا، دوسری جانب پتوکی ، اوکاڑہ ، ساہیوال، چیچہ وطنی، ملتان اور گردونواح میں شدید دھند کا راج رہا ، حد نگاہ 30 میٹر تک رہ گئی ،ترجمان موٹروے پولیس نے دھند کے باعث فوگ لائٹس کا استعمال کرنے، گاڑی کی رفتار مناسب رکھنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers