بین الاقوامی

وینزویلاکی فوج اپوزیشن لیڈرکی حمایت اور عام معافی حاصل کرے،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ دوسرے ملکوں کی داخلی خودمختاری کوبھی چیلنج کرنےلگے،، وینزویلاکی فوج کو اپوزیشن لیڈرکی حمایت اور عام معافی نہ مانگنے پر سب کچھ کھونے کی دھمکی دے دی۔۔
امریکی ریاست فلوریڈامیں اجتماع سےخطاب کرتےہوئےصدر ڈونلڈٹرمپ نےوینزویلا کی فوج کو دھمکی دےڈالی،، کہا ،، وینزویلا کی فوج میں جو لوگ اقتدارمیں رہنےکےلئےصدرنکولس مدورو،، کی مددکر رہےہیں،، وہ اپنی زندگیوں کو خطرےمیں ڈال رہےہیں،، اگرفوج نےمدوروکی حمایت جاری رکھی تو انہیں کوئی پناہ گاہ نہیں ملےگی،، انہوں نےکہا کہ امریکہ اقتدارکی پرامن منتقلی چاہتاہے، اوراس کےلئےان کےپاس تمام آپشنزکھلےہیں.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers