قومی

پاکستان پر بغیر تحقیقات الزامات عائد کئے جا رہے ہیں، وزیرخارجہ کا خط

پاکستان نے پلوامہ حملے کے بعد کشیدگی کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کردیا،، پاکستان پر بغیر تحقیقات الزامات عائد کئے جا رہے ہیں،، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام خط لکھ دیا۔۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط کے ذریعے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کیلئے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے،، خط میں کہا گیا کہ بھارت تحقیقات کے بغیرپلوامہ حملے کا الزام پاکستان پرلگا رہا ہے، کشیدگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت ضروری ہے،، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی بھی دھمکی دی ہے جو سنگین غلطی ہوگی،، بھارت اپنے داخلی مقاصد کے تحت پاکستان دشمن بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ بنا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے خط فوری طور پر سلامتی کونسل کے ارکان کو پہنچا نے کا مطالبہ کیا ۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers