بین الاقوامی

پلوامہ حملے پربھارت میں بھی سوالات اٹھنے لگے

پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے تو پاکستان کے خلاف محاذ کھول لیا لیکن کچھ لوگ سوالات بھی اٹھا رہے ہیں،، اداکار کمل ہاسن، اکشے کمار اور نوجوت سنگھ سدھو انتہا پسندوں کے سامنے کھڑے ہوگئے۔۔
بھارت میں پلوامہ حملے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ،، مشہور بھارتی اداکار ا ور سیاستدان کمل ہاسن نے مقبوضہ وادی میں استصواب رائے کا مطالبہ کر دیا،، ان کا کہنا ہے کہ آخر ڈر کس بات کا ہے؟ کشمیر میں استصواب رائے کیوں نہیں کرایا جاتا؟ کمل ہاسن کو اس بیان پر سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے،، دوسری جانب اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کوئی ملک نہیں بلکہ ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں ،، کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی پلوامہ حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی مذمت کی ہے۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers