بین الاقوامی

پلوامہ حملے کےبعد راجستھان سے پاکستانیوں کو نکل جانے کا حکم

پلوامہ حملے کے بعد بھارتی ریاست راجستھان سے پاکستانیوں کو نکل جانے کا حکم دے دیا گیا،،کاروبار, براہ راست رابطہ نہ رکھنے اورپاکستانی شہریوں کو ملازمت بھی نہ دینے کا حکم جاری ۔۔
راجستھان کے ضلع بیکانیر کے مجسٹریٹ نے تمام ہوٹلوں کو پاکستانی شہریوں کو جگہ نہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے،، پاکستانی شہریوں کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر ضلع بیکانیر کی حدود سے نکل جانے کا کہا گیا ہے،، بھارتی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پاکستانی شہریوں سے کوئی کاروبار اور براہ راست رابطہ بھی نہ رکھیں اور کسی پاکستانی کو ملامت پربھی نہ رکھا جائے،، یہ حکم دو ماہ کے لئے جاری کیا گیا ہے۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers