قومی

کراچی، پی ایس پی رہنماعبدالحبیب خلجی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک سر زمین پارٹی کے عہدیدار جاں بحق ہوگئے،، مقتول حبیب خلجی کو سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ کانشانہ بنایاگیا ،، وزیر اعلیٰ سندھ نےواقعہ کا نوٹس لے کررپورٹ طلب کر لی.
کراچی میں نامعلوم افراد نے پی ایس پی کے رہنما عبدالحبیب خلجی کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوگئے،،،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر عبدالحبیب خلجی کو اسپتال منتقل کیا،،جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے،، عبدالحبیب خلجی پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی عہدیدار اور جنرل الیکشن دوہزار اٹھارہ میں پی ایس ایک سو بائیس سے امیدوار تھے ،، پولیس کے مطابق عبدالحبیب خلجی کی گاڑی پر نو گولیاں برسائی گئیں۔ چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers