قومی

کلبھوشن یادیو کیس،عالمی عدالت میں پاکستان آج دلائل دے گا

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان آج اپنے دلائل کا آغاز کرے گا،،گزشتہ روز بھارتی وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے۔
عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی وکیل آج پاکستانی وقت کے مطابق دو بجےاپنےدلائل دیں گے،،بیس فروری کو بھارتی وکلا پاکستانی دلائل پر بحث کریں گےجبکہ اکیس فروری کو پاکستانی وکلا بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دیں گے،،خاور قریشی پاکستان کی جانب سے دلائل دیں گے،دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام، اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کے اعلیٰ حکام بھی دی ہیگ میں سماعت کیلئے موجود ہیں،، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت وضاحت پیش نہ کر سکا کہ کلبھوشن یادیو کو پاسپورٹ کیسے ملا اور وہ اس پاسپورٹ پر ایک بار دہلی کیسے گیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers