بین الاقوامی

16ریاستوں کا ایمرجنسی نافذ کرنے پر صدر ٹرمپ کےخلاف مقدمہ

امریکہ کی سولہ ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے پر ہر جانے کا دعوی کر دیا ہے۔
نیویارک ، ورجینیا، نیو جرسی اور مشی گن سمیت دیگر ریاستوں نے کیلیفورنیا کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے ،، جس میں کہا گیاہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ صدارتی اختیارات کا ناجائز استعمال ہے ، عدالت اسےمسترد کردے۔ صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز کی غرض سے ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔ امریکی صدر کے خلاف پہلا مقدمہ اراضی کے ان تین مالکان نے کیا ہےجن کی حدود سے یہ دیوار گزرنی ہے، مقدمہ میں پبلک سٹیزن نامی گروپ بھی شامل ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers