قومی

آج کراچی سےخیبرتک بادل جم کےبرسیں گے

کراچی سمیت ملک بھر میں آج بادل جم کےبرسیں گے۔۔ تیز بارش کے باعث بلوچستان اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں۔۔ آج کراچی سے خیبر تک بادل اپنا زور دکھائیں گے۔۔ کراچی میں دو روز تک جاری رہنے والی بارشوں کے پیش نظرالرٹ جاری کردیا گیا ہے۔۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں بھی بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے۔۔ محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔۔ کالام میں کڑاکے کی سردی لوٹ آئی۔۔ درجہ حرارت ایک بار پھر منفی چودہ ڈگری تک گرگیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers