قومی

بدعنوانوں کوچھوٹ ملی تو نیب حکام کےخلاف کارروائی ہوگی،سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن میں ملوث ملزموں کےخلاف مقرر وقت تک کارروائی نہ کرنے پر نیب کے خلاف کارروائی عندیہ دے دیا،، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملزموں کے خلاف کارروائی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی .
سندھ ہائی کورٹ میں صدر کو آپریٹو مارکیٹ کی تعمیر میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی تو ڈی جی نیب کراچی اور نیب کی تفتیشی ٹیم عدالت میں پیش ہوگئے،، نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سعید حسن کے خلاف شواہد نہیں ملے اس لئے تحقیقات بند کی جارہی ہیں ، چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ وہ نیب کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے، لیکن نیب حکام لکھ کر دیں دوسرے ملزموں کے خلاف کب کارروائی مکمل ہوگئی، فاضل جج کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک کارروائی مکمل نا ہوئی تو پھر نیب افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers