بین الاقوامی

بھارتی وزارت خارجہ کا وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر اظہار مایوسی

بھارت نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پلوامہ حملے کی تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے،،بھارتی وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے پلوامہ حملے کو دہشت گرد ی تسلیم کیا ہے نہ ہی متاثرین کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا ہے،، بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق عمران خان نے پلوامہ حملےکی ذمہ داری قبول کرنے والے دہشت گرد وں کو نظر انداز کر دیا ہے،، عمران خان کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر بھارتی وزات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ صرف دہشت گردی سے پاک ماحول میں بات چیت کریں گے، نئے پاکستان اور نئی سوچ کی بات کو بھی مسترد کرتے ہیں .

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers