بین الاقوامیقومی

جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ سٹاف پاک بحریہ سے ملاقات

جاپان کے وائس چیف آف جوائنٹ سٹاف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کثیرالملکی میری ٹائم مشق ” امن 2019 ” میں جاپان کی بھر پور شرکت پر چیف آف جوائنٹ سٹاف کا شکریہ ادا کیا ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل تکاشی موٹو مٹسوں نے خطے کے سکیورٹی چیلنجز کو مشترکہ طور پرحل کرنے کے ضمن میں بحری مشق امن 19 کے انعقاد کو سراہا ، انہوں نے خطے کی مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers