بین الاقوامیقومی

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کا تیسرا روز

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کا آج تیسرا روزہے،، بھارت پاکستان کے دلائل پر جواب الجواب پیش کرے گا۔۔
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج پھر ہوگی،، پاکستان کے دلائل پر بھارت کی جانب سے جواب الجواب پیش کیا جائے گا،، عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیوکیس کی سماعت چار روز تک جاری رہے گی،، گزشتہ روز پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے ابتدائی دلائل دیئے تھے، جن میں قونصلر رسائی پر بھارتی مؤقف کا پردہ چاک کیا تھا،جبکہ سندھ اور بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کی تفصیل بھی بتائی تھی،، خاور قریشی نے عالمی عدالت انصاف میں تین گھنٹے طویل دلائل دیئے تھے۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers