قومی

قومی اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہورہاہے

قومی اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے،، اجلاس کا بارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،،ضمنی مالیاتی بل پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
قومی اسمبلی کےاجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر سٹیٹ بنک کے بورڈ آف گورنرز کی سہ ماہی رپورٹ اور مالی و قرض کی پالیسی رپورٹ پیش کریں گے، ، حج اخراجات میں اضافے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس اور ملک میں توانائی کی صورتحال پر بحث بھی قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے،، ضمنی مالیاتی بل پر بحث اور گڑکی برآمد پر پابندی کے خلاف توجہ دلاوؤنوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers