قومیٹیکنالوجی

لاہور، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں آئی ٹی یو لیب کا افتتاح

وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ سیٹلائیٹ سے ڈیٹا حاصل کر کے ٹیکنالوجی کے نتائج کو کاروبار میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرور ت ہے۔
یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور میں آئی ٹی یو لیب کی افتتاحی تقریب ہوئی ،،، کنٹری ڈائریکٹر یو این ڈی پی اگناسیو ارتضہ نے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کے ہمراہ آئی ٹی یو لیب کا افتتاح کیا،اس موقع پر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ آئی ٹی لیب سے حکومت اور شہریوں کے رابطوں کو مثبت انداز میں بڑھانے میں مدد ملے گی،،کنٹری ڈائریکٹر اگناسیو ارتضہ نے کہاکہ ہمیں ٹیکنالوجی کے ذریعے آبادی میں کنٹرول کرنے کے لیے شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تقریب میں ملک بھر سے آئے نمائندوں نے آئی ٹی کے شعبہ میں درپیش مشکلات اور انکے حل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ..

Comment here

Subscribers
Followers