قومیکاروبار

معروف تاجر حسین داؤد کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ

ملک کے معروف تاجر حسین داؤد اور سابق گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹرشمشاد اختر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا،، اور روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا،، حسین داؤد کہتے ہیں معیشت میں بہتری کےلئےحکومت اور تاجروں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر ششماد اختر اور معروف تاجر حسین داؤد کے پاکستان سٹاک مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر چیئرمین پاکستان سٹاک مارکیٹ سلیمان مہدی اور سی ای اوسٹاک مارکیٹ رچرڈ مورن بھی موجود تھے،، حسین داؤد نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے کام کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،ملکی ترقی کےلئےتاجروں کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا،، انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان پورے خطے کیلئے اہم ہے،، چیئرمین پاکستان سٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کےلئے اہم تجارتی اورکارباری شخصیات کو مدعو کریں گے۔۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share