قومی

میگا منی لانڈرنگ سکینڈل کیس

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ سکینڈل کیس اسلام آبادمنتقل کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی، فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت پانچ مارچ تک ملتوی ہوگئی.
میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں ملوث ملزم انور مجید اور عبدالغنی کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی پانچ مارچ تک ملتوی ہوگئی،، فریال تالپور کے وکیل شہادت اعوان, انور مجید کے وکیل جمشید ملک دلائل دینے کےلئے عدالت پیش ہوئے تاہم جج کے رخصت پر جانے کے باعث سماعت ملتوی ہوگئی،، نیب کی عدالت سے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کررکھی ہے ،مقدمے میں آصف زرداری, فریال تالپور, نمر مجید اور دوسرے ملزم ضمانت پرہیں جبکہ انورمجید, عبدالغنی مجید, حسین لوائی و دیگرگرفتارہیں ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers