بین الاقوامیقومیکھیل

ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت میچ کا شیڈول تبدیل نہیں ہوگا، آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ دوہزار انیس میں پاک بھارت میچ کا شیڈول تبدیل نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے.
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ کے سامنے شیڈول تبدیل کرنے کی تاحال کوئی وجہ پیش نہیں کی گئی… انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرے سمیت ورلڈ کپ کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے. ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ ہم انڈیا اور پاکستان کرکٹ بورڈز کے حالات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں. ورلڈ کپ دوہزار انیس کیلئے مقررہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ایلورتھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ دنیا میں سب سے بڑا مقابلے ہوتا ہے. پاک بھارت میچ کرانے کا سوچیں بھی تو ہزاروں شائقین کرکٹ ٹکٹ خرید لیتے ہیں

Comment here

Subscribers
Followers