قومی

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے،،اجلاس میں پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی رویئے سمیت تیرہ نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائےگا.
اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی جاب سیکیورٹی اور سول سروس ریفارمز پر بریفنگ دی جاے گی،،اجلاس میں نادرا کی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جبکہ سگریٹ اور مشروبات پر ہیلتھ لیوی کی منظوری اور کئی سرکاری محکموں کے سربراہوں کی تقرری کا بھی فیصلہ ہوگا،ضابطہ فوجداری کے تحت قائم خصوصی عدالتوں میں ججوں کی تقرری اور سرکاری عمارتوں کی تحویل کے متعلق فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ کوسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے متعلق بھی بریف کیا جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers