قومی

پاکستانی قیدیوں کا معاملہ

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی بدولت دوہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا فرمان تو جاری ہو گیا تاہم اب بھی ہزاروں پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہےہیں ۔۔بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی مجموعی تعداد کیا ہے اور انکی رہائی کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق دنیا کےستاسی مختلف ممالک میں گیارہ ہزار آٹھ سو سے زائد پاکستانی شہری جیلوں میں قید ہیں۔دنیا میں بیس ممالک ایسے بھی ہیں جہاں کوئی پاکستانی قیدی نہیں ہے ۔ سب سے زیادہ پاکستانی قیدی سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔ جن کی تعداد 2 ہزار 9سو سے زائد ہے ۔۔سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بعد دیگر پاکستانی شہریوں کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers