بین الاقوامی

پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئےاقدامات کریں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کے حوالے سے ایک بیان میں پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا ہے،، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے خاتمے کیلئے کوششیں کرنےپر تیار ہیں،، انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی معاملات میں برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers