قومی

پاکستان میں 17فیصد بچے اب بھی سکولوں سے باہر

پاکستان میں سترہ فیصد بچے اب بھی سکولوں سے باہر ہیں ۔۔اثر پاکستان نے دوہزار اٹھارہ کی سالانہ تعلیمی رپورٹ جاری کردی ۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے یکساں نظام تعلیم پر زور دیا اور کہا تعلیم بالغاں اور فنی تعلیم پر بھی سوچنا ہوگا۔
اسلام آباد میں تعلیمی این جی او اثر پاکستان کی تعلیمی رپورٹ برائے دوہزار اٹھارہ جاری کردی گئی ہے ۔۔رپورٹ کے مطابق دوہزار اٹھارہ میں سترہ فیصد بچے اسکول سے باہر رپورٹ ہوئے جبکہ دوہزار سولہ میں یہ تعداد انیس فیصد تھی ۔ دو ہزار اٹھارہ میں 6 سے 16 سال تک کی عمر کے بچوں کی شرح داخلہ 83 فیصد رہی جو کہ دو ہزار سولہ میں 81 فیصد تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers