قومیکھیل

پی ایس ایل ،پاکستان میں فائنل راؤنڈ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

پی ایس ایل فور کے پاکستان میں فائنل راؤنڈ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے، پانچ سو اور ہزار والے تمام ٹکٹ دیکھتے ہی دیکھتے فروخت ہوگئے پی ایس ایل فور فائنل راونڈ کیلئے میچز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے. نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سترہ مارچ کو شیڈول فائنل میچ کے پانچ سو والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئے ہیں.. جبکہ دس ہزار، چار ہزار اور آٹھ ہزار والے ٹکٹوں کی بکنگ جاری ہے. بارہ مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ایلیمنیٹر مقابلے کے جنرل انکلوژز کےٹکٹس بھی فروخت ہوگئے ہیں۔ ایلیمنیٹر مقابلے کے دو ہزار اور تین ہزار روپے والے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ جاری ہے. پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرز پر ٹکٹس کی فروخت پچیس فروری سے شروع ہوگی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share