قومیکھیل

پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کاسلسلہ آج سے دوبارہ شروع

دو دن کے وقفے کے بعد پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کاسلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا،،، ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی .
پی ایس ایل فور میں آج صرف ایک میچ کھیلا جائے گا،، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے ہو گا،،ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ کھیل چکی ہے اور دونوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ چارپوائنٹس سے سکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم نے بھی ابک تک دو میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے پہلے مقابلے میں کراچی کنگز کے ہاتھوں سات رنز سے شکست کھائی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers