قومی

کراچی:تیموریہ میں مبینہ پولیس مقابلےکامعاملہ

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ جاپہنچا۔۔ عدالت نے پولیس سے تیرہ مارچ تک ریکارڈ طلب کرلیا۔۔
سندھ ہائی کورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے ملزم ایس ایچ او تیموریہ طفیل چودھری اور دوسرے اہلکاروں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔۔ اس دوران کمرہ عدالت میں موجود مقتول کی والدہ زاروقطار رونے لگی۔۔عدالت کے پوچھنے پرمقتول بلال کی والدہ نے بتایا۔۔ تیموریہ پولیس نے یکم فروری کو دو بیٹوں کو حراست میں لیا۔۔ اور بلال کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا۔۔ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔۔ واقعے کی جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے۔۔ عدالت نے پولیس سے تیرہ مارچ تک کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers