بین الاقوامی

دی ہیگ: بھارت کا کلبھوشن یادیوکا معاملہ سول عدالت میں بھجوانے کا مطالبہ

بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکا معاملہ سول عدالت میں بھجوانے کا مطالبہ کردیا،، بھارتی وکیل نے کلبھوشن کے جعلی پاسپورٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس جرم پر سزائے موت نہیں ہو سکتی۔۔
ہالینڈ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں بھارتی وکیل ہریش سالوے نے کلبھوشن یادیو کے لئے ریلیف کا مطالبہ کرتے ہوئے بھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی،، بھارتی وکیل نے پلوامہ اور ایران کا ذکر بھی کیا اور پاکستان پر شواہد اور فیصلے کی نقول فراہم نہ کرنے کا الزام بھی دھر دیا،، بھارتی وکیل نے دلائل میں مؤقف اپنایا کہ پاسپورٹ جعلی ہونے پر بھی کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا نہیں ہو سکتی،، بھارتی وکیل نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی مانگنے اور معاملہ سول عدالت کو بھیجنے کی استدعا کر دی،، بھارتی وکیل نے کیس میں بھارت کے لیے استعمال کیے گئے القابات پر بھی شور مچایا اور آداب و قانون کی بالادستی کا درس بھی دیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers