قومی

قومی اسمبلی ، بھارتی دھمکیوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے پلواما واقعہ پر بھارتی الزامات اور دھمکیوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی،،، سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،پاکستان کا بھرپور دفاع کیا جائے گا..
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا ،سپیکر نے حکومت اور اپوزیشن کی تجویز پر بھارتی دھمکیوں اور الزامات کے خلاف خود قرارداد پڑھی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پلوامہ حملے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ کی مذمت کرتا ہے ، بھارت جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اصل حقائق سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، قومی اسمبلی کو تحریری طورپر بتایا گیا کہ سٹیل ملز کو نجکاری کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers