انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے،، جس کا مقصد علاقی ثقافتوں کو زندہ رکھنا ہے،، پاکستان میں چوہتر مادری زبانیں بولی جاتی ہیں۔۔
مادری زبان کسی بھی شخص کی گھر اور خاندان سے ورثے میں ملنے والے زبان کو کہتے ہیں،، اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 2 ہفتے میں ایک زبان اپنی تمام تر ثقافت اور ادب سمیت متروک ہوجاتی ہے،، جس کی وجہ والدین کی جانب سے بچوں کو مادری زبان نہ سکھایا جانا ہے،، پاکستان میں پنجابی، پشتو، سندھی ، سرائیکی اوراردو سمیت پانچ مادری زبانیں بولنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے،، جن میں پنجابی کو منفرد مقام حاصل ہے،،دو ہزار آٹھ کے اعدادوشمار کے مطابق 44 فیصد کی شرح سے ملک بھر میں پنجابی بولنے والوں کی تعداد ساڑھے سات کروڑ سے زائد ہے،، سرگودھا میں بھی مادری زبان پنجابی کے فروغ کے لئے سیمینارز کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں۔۔

Comment here