قومی

وزیراعظم نےاراکین پارلیمنٹ کو فنڈز نہ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کے پرزور مطالبے پرترقیاتی فنڈز نہ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ،، تحریک انصاف اور اتحادی اراکین قومی اسمبلی کیلئے پندرہ کروڑ روپے فی کس ترقیاتی فنڈدینے کا اعلان کردیا گیا۔۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر اراکین پھٹ پڑے ،، ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈ نہ ملنے کے باعث ان کا حلقوں میں جانا دشوار ہوچکا ہے ،، جس پر وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی فنڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہر رکن کو پندرہ کروڑروپے کی ترقیاتی سکیمیں وزارت پارلیمانی امور کو جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے ترقیاتی فنڈز دیئے جانے کی تصدیق کر دی .

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers